0

Rasty rok rahi hai dunya Poetry

راستے روک رہی ہے دنیا
 اب ہمیں ٹوک رہی ہے دنیا

 ہم گنہگار کب اکیلے تھے!
 جوق دو جوق رہی ہے دنیا

 وقت کے زَر فِشاں الاؤ میں
 خواہشیں جھونک رہی ہے دنیا

 پتھروں کو خدا بناتی تھی
 کیسی ڈرپوک رہی ہے دنیا!

 حُسن اور عشق کے گلابوں میں
 خار کی نوک رہی ہے دنیا

 آپ اِس کو جواد کیا سمجھے؟
 تالیاں ٹھونک رہی ہے دنیا

        جواد فرخ ۔ 27 جنوری، 2022ء
1

Barish Poetry

Barish Poetry


تیز ہوا اور شب بھر بارش
اندر چپ اور باہر بارش

ایسے پہلے کب برسی تھیں 
آنکھیں اور برابر بارش 

صحرا تو پیاسے کا پیاسا
اور بھرے دریا پر بارش

اُس سر تال کا اور مزا تھا 
کچے گھر کی چھت پر بارش

جھوم رہے ہیں بھیگ رہے ہیں 
پیڑ پرندے منظر بارش

میں نے بادل کو بھیجی تھی 
اک کاغذ پر لکھ کر بارش

میرے اشکوں سے لکھے کو 
وہ پڑھتا ہےاکثر بارش

کون یہ دیکھے دیدہ ء پرنم 
اک بارش کے اندر بارش

یاد بہت آتے ہیں جاناں
ہاتھ میں ہاتھ اور سر پر بارش

جاناں ملک

0

Mirza Ghalib poetry aah ko chahye

Mirza Ghalib poetry aah ko chahye


آہ    کو    چاہیے    اِک    عُمر     اثر   ہونے   تک
کون  جیتا   ہے  تری  زُلف  کے   سر   ہونے   تک
   
عاشقی     صبر    طلب  ،    اور     تمنّا    بیتاب
دل  کا  کیا  رنگ  کروں  خونِ  جگر   ہونے   تک
 
غمِ ہستی کا، اسدؔ! کس سے ہو  جُز  مرگ، علاج
شمع  ہر  رنگ  میں  جلتی  ہے  سحر  ہونے  تک

مرزا غالبؔ

0

Romantic urdu poetry Nigah e Yar

Romantic urdu poetry Nigah e Yar

0

Faiz Ahmed Faiz Poetry

Faiz Ahmed Faiz Poetry



شامِ فراق اب نہ پوچھ آئی اورآکےٹل گئی

دل تھاکہ پھربہل گیاجاں تھی کہ پھرسنبھل گئی

فیضؔ

0

Faiz Ahmed Faiz Poetry

Faiz Ahmed Faiz Poetry




''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر''
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلے 
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اسے کوئی زنجیرِ در
ہر صدا پر بلاتی رہی رات بھر

ایک امید سے دل بہلتا رہا
اک تمنا ستاتی رہی رات بھر

فیض احمد فیضؔ

#FaizAhmedFaiz
0

Sad poetry Shyr kehna khatam

Sad poetry Shyr kehna khatam



*شعر کہنا ختم___، گنگنانا ختم۔۔*

*تیری محفل میں اب، آنا جانا ختم..!*
 
*تیرے پیکر کی___،* 

*ہر اک ادا* 

*"الوداع"..*

 *تجھ سے باتیں ختم،* 

*روٹھ جانا ختم.. !*

urdu_shayri


0

urdu shayri Ishq hota hai

urdu shayri Ishq hota hai


دھمال دُھول اُڑائے ، تو ، عشق ہوتا ہے
وجود وجد میں آئے ، تو ، عشق ہوتا ہے

بہا رہا ہے وہ جلتے چراغ پانی میں
اُتر کے تہہ میں جلائے تو عشق ہوتا ہے

تپِش تو ہوتی ہے لیکن دھواں نہیں ہوتا
جو آگ اشک لگائے تو عشق ہوتا ہے

دکانِ وصل تو کھولے اُداس دل میں مگر
خوشی سے ہجر کمائے تو عشق ہوتا ہے

جو خال و خد میں مقیّد ہو سنگ کی صورت
پگھل کے،اُس کو دکھائے تو عشق ہوتا ہے

قدم قدم وہ دھمک ہو،زمیں دھڑک اُٹّھے
فلک غبار میں آئے تو عشق ہوتا ھے

عصائے جذب کی ضربوں سے توڑ کر دنیا
نئے سرے سے بنائے تو عشق ہوتا ہے

جو درد اُٹھتا ہے رہ رہ کے سینہء شَق میں
ہو آپ اپنا اُپائے تو عشق ہوتا ہے

دبا ہوا ہو جو اپنی انا کے ملبے میں
وہ خود کو خود سے ہٹائے تو عشق ہوتا ہے

نگر میں رہ کے بھی عاشق رہے گا دشت نورد
نہیں کہ خاک اُڑائے تو عشق ہوتا ہے

صدا لگائے تو خود بھی صدا میں ڈھل جائے
فقیر ناد بجائے تو عشق ہوتا ہے

وہ عکس آنکھ میں آئے تو کچھ نہیں ہوتا
شبیہہ دل میں سمائے تو عشق ہوتا ہے

فلک فریب ہوں باتیں،زمیں فریب عمل
کوئی بھی رمز نہ پائے تو عشق ہوتا ھے

غُبار ہوتا ھے آئے جو زر کے رستے سے
غِنا کی راہ سے آئے تو عشق ہوتا ہے

بگولہ وار وہ جتنا زمیں پہ رقص کرے
زمیں کو ساتھ گھمائے تو عشق ہوتا ھے

یہ سوزِ جسم سے آگے کی آگ ہے 
الاؤ روح جلائے تو عشق ہوتا ہے


urdu_poetry
0

Sad urdu poetry "jal gya"

Jal gaya Poetry

0

Mohsin Naqvi urdu Poetry

مرے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔   !

جسے عکس عکس گنوادیا 
کبھی روبرو تھی مرے لیے 
جسے نقش نقش بُجھادیا 
کبھی چارسو تھی مرے لیے
جو حَدِ ہوا سے بھی دُور ہے 
کبھی کُو بکُو تھی مرے لیے
جو تپش ہے مَوجِ سراب کی 
کبھی آ بجُو تھی مرے لئے 
جسے "آپ "  لکھتا ہوں خط میں اب 
کبھی صرف  تُو تھی مرِے لئے 

محسن نقوی
0

Urdu shayri Ali raza


میں لوگوں سے محبت میں انائیں چھوڑ دیتا ہوں


وفائیں یاد رکھتا ہوں جفائیں چھوڑ دیتا ہوں 
کھلے رکھتا ہوں دل کے راستے ناراض لوگوں سے 
میں واپس آنے والوں کی خطائیں چھوڑ دیتا ہو

 #aliraza
0

Sad Poetry Kalyon ka tabassum


کلّیوں کا تبسّم ہو، کہ تم ہو، کہ صَبا ہو 

اِس رات کے سنّاٹے میں، کوئی تو صدا ہو

یُوں جسم مہکتا ہے ہَوائے گُلِ تر سے !
جیسے کوئی پہلوُ سے ابھی اُٹھ کے گیا ہو 

دُنیا ہَمہ تن گوش ہے، آہستہ سے بولو 
کچھ اور قریب آؤ ، کوئی سُن نہ رہا ہو

یہ رنگ، یہ اندازِ نوازش تو وہی ہے 
شاید کہ کہیں پہلے بھی توُ مجھ سے مِلا ہو 

یوں رات کو ہوتا ہے گُماں دِل کی صدا پر
جیسے کوئی دِیوار سے سر پھوڑ رہا ہو 

دُنیا کو خبر کیا ہے مِرے ذوقِ نظر کی 
تم میرے لیے رنگ ہو، خوشبو ہو، ضیا ہو

یُوں تیری نِگاہوں میں اثر ڈُھونڈ رہا ہُوں
جیسے کہ تجھے دِل کے دَھڑکنے کا پتا ہو

اِس درجہ محبّت میں تغافل نہیں اچھّا
ہم بھی جو کبھی تم سے گُریزاں ہوں تو کیا ہو

ہم خاک کے ذرّوں میں ہیں اختر بھی، گُہر بھی
تم بامِ فلک سے، کبھی اُترو تو پتا ہو
0

Romantic Poetry


کس حال میں رکھیں گی رفاقتیں تیری

ہوگئیں ہیں مجھ کو اب عادتیں تیری.....!!!
منزل دیں گی یا دربدر رکھیں گی.....!!
میں کسطرح بھلا پاؤں گی محبتیں تیری...!!!
ہر سو پھیلے ہیں خوشبوؤں کے جھونکے...!!!
اک خمار سا دے رہی ہیں چاہتیں تیری...!!
میرا دل میری آنکھیں اے جانِ جاں.....!!!
اب ہوگئیں ہیں امانتیں تیری.....!!
مت توڑنا یہ سلسلہ محبتوں کا تو....!!
سہہ نہ پاؤنگی میں اذیتیں تیری
0

John Elia Poetry

Jhon Eliya Poetry



0

Tashfeen Farooqi Poetry

مجھے کیا خبر میرے ہمسفر  کہ یہ کھیل ہے یا نصیب ہے 


یہاں قسمتوں کا جو حال ہے کیا کہوں بہت ہی عجیب ہے 
مجھے قربتوں کی تھی  آرزو , تٌو نے دوریاں کیں عطا مجھے 
اب کٹے تو  کیسے کٹے بھلا  یہ  جو  فاصلوں کی صلیب ہے
 
تحریر  تاشفین فاروقی 

0

Shayri farishty

کہاں سے لاؤں اپنے جیسا بد کردار 


یہاں تو سب فرشتے بنے بیٹھے ہیں

urdu_shayri


0

Qismat Poetry Shayri



کالــے  کپـــڑوں  میــں  ہـم  فقیــروں  نــے

کالـــی  قسمتـــ  چهپــا  کــے  رکهــی  ہــے..🖤


0

Bachpan ki Muhabbat Poetry

Bachpan ki Muhabbat Poetry




0

Poetry Inkar Iqrar

Poetry Inkar Iqrar


0

Allah Jaane Poetry

Allah Jaane Poetry


0

Poetry Khoya

Poetry Khoya



0

Ishq urdu poetry

Ishq urdu poetry 

بات__ کب_ عشق کی آنکھوں سے بیاں ہوتی ہے


عشق جب ہوتا ہے تو آنکھوں میں زباں ہوتی ہے❤

urdu poetry shayri romantic


0

Mere Dil ka dard poetry

میرے دل کا درد کس نےدیکھا ھے......💔
ھمیں تو تڑپتےصرف رب نے دیکھا ھے.....💔

ھم تنہاھی میں بیٹھ کر روتے ھیں.....💔
لوگوں نے تو بس ھمیں اکثر ھنستے دیکھا ھے.....☺

Umair ❤️

sad poetry urdu shayri



0

Khush Rehna poetry

Khush Rehna poetry

خوش رہنا ہے تو اپنی فطرت میں اک بات شامل کر لو!!!!

اے دوست!!!!

نہ مِلے کوئی اپنے جیسا تو خُود سے ہی پیار کر لو!!!!




0

Aankhein Urdu Poetry

Aankhein Urdu Poetry


اک سحر میں جکڑے رکھتی تھیں ہر گام تیری سحری آنکھیں
اب کچے رستے بھول گئیں - - - ہم نفس تیری شہری آنکھیں

اک میں کہ،مری نگاہوں میں بس ایک ہی رنگ محبّت کا
اور کتنے رنگ بدلتی ہیں - - - - ہر روز تیری زہری آنکھیں

یہ دل تو خیر - - - - اب پہلے کی طرح نازک اندام نہیں
لیکن کس طرح جھیلیں گی تیری یہ بے مہری،آنکھیں

واں ہاتھ تھا تیرا ہاتھوں میں - - اور رس گھلتا تھا باتوں میں
کس خواب نگر کے دروازے پر - خواب میں جا ٹھہری آنکھیں

ہاں، نام سکندر سوچا تھا - - - - - اور صورت ایسی چاہی تھی
کہ چاند سے روشن پیشانی اور جھیل سے بھی گہری آنکھیں

Urdu Poetry Aankhein


0

Situational sad Poetry

Situational sad Poetry


 
Copyright © Urdu Poetry