0

Love Poetry

Love Poetry




️تمہارے پاسـں سلیقــے ہیــــں سب زمانـے ڪے

ہمارے پاسـں محّبت ہـے اور ڪچهـ بهی نہیـں


love_poetry


0

Maslak e Ishq urdu poetry

Maslak e Ishq urdu poetry


ﻣﺴﻠﮏِ ﻋﺸﻖ کی ﻧﻤﺎﺯﯼ ﮨﻮﮞ۔۔۔ﺧﺎﮎ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮭﮑﻮ ﺧﺎﮎ ﺭﮨﻨﮯ دے 

ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﻠﮏ ﺣﺪﯾﺚِ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ۔۔۔ﻣﺠﮭﮑﻮ ﻓِﺮﻗﻮﮞ ﺳﮯ پاک رہنے دے

0

Wafa urdu Poetry

Wafa urdu Poetry



وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ہے 
وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ہے 
 
یہ تجھکو جاگتے رہنے کا شوق کب سے ہوا 
مجھے تو خیر تیرا انتظار کرنا ہے 
 
ہوا کی زد میں جلانے ہیں آنسوؤں کے چراغ 
کبھی یہ جشن سرِ رہگزر کرنا ہے 
 
وہ مسکرا کے نئے وسوسوں میں ڈال گیا 
خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ہے 
 
تیرے فراق میں دن کس طرح کٹے اپنے 
کہ شغلِ شب تو ستارے شمار کرنا ہے 
 
چلو یہ اشک ہی موتی سمجھ کے بیچ آئیں 
کسی طرح تو ہمیں روزگار کرنا ہے 
 
خدا خبر یہ کوئی ضد کہ شوق ہے محسن 
خود اپنی جان کے دشمن سے پیار کرنا ہے
0

Bhula sakta hu urdu poetry

Bhula sakta hu urdu poetry


ایک سن سکتا ہوں تو چار سنا سکتا ہوں 
پیار کرتا ہوں مگر خوب انا رکھتا ہوں 
 
یہ جو تم حسن کی تلوار لیے پھرتی ہو 
سرد مہری سے اسے زنگ لگا سکتا ہوں 
 
شعر لکھ سکتا ہوں، اک اور حسینہ پہ بہت 
تجھ پہ لکھی تھی کبھی، غزل جلا سکتا ہوں 
 
میں بدل سکتا ہوں کردار کہانی کے سبھی 
تجھ کو رانی سے ابھی باندی بنا سکتا ہوں 
 
میں کوئی رانجھا نہیں روتا پھروں جنگلوں میں 
تیرے جاتے ہی نئی 'ہیر پٹا سکتا ہوں 
 
تو بدل سکتی ہے تو میں بھی بدل سکتا ہوں 
میری جاں! میں تجھے منٹوں میں بھلا سکتا ہوں

Bhula sakta hu urdu poetry


1

Aroosa Aftab Memon Poetry

Aroosa Aftab Memon Poetry



Chand🌙 Dekhu to Teri hi jhalak dikhti hai

Phir bhi Tare Deedaar💖 ki kumi rehti hai

Nigaah👀 se Doooor pr DiL k pas rehta hai

Wo Chand Chehra in Aankhon mei Chamakta hai❤️

in Aankhon ko chain mil jaata hai✍

Tera Chehra jub Nazar Aaata hai✨
0

Sad Urdu Poetry Wo Shakhs

Sad Urdu Poetry Wo Shakhs


میرے لیے تو حرف دعا ہو گیا وہ شخص
سارے دکھوں کی جیسے دوا ہو گیا وہ شخص

میں آسماں پہ تھا تو زمیں کی کشش تھا وہ
اترا زمین پر تو ہوا ہو گیا وہ شخص

میں اس کا ہاتھ دیکھ رہا تھا کہ دفعتاً
سمٹا سمٹ کے رنگِ حنا ہو گیا وہ شخص

پھرتا ہے لے کے آنکھ کا کشکول دربدر
دل کا بھرم لٹا تو گدا ہو گیا وہ شخص

یوں بھی نہیں کہ پاس ہے میرے وہ ہم نفس
یہ بھی غلط کے مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص

پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اسے رشید
پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا وہ شخص


0

Roo baroo Urdu Poetry

Roo baroo Urdu Poetry


جس کے خیال سے لبوں پہ تبسم چھاجائے 

ہائے کیا عالم ہوگا    وہ روبرو آجائے ۔۔۔۔۔

urdu_Poetry_roo_baroo



0

Me Wafa ki had se Guzar Gaya urdu poetry

Me Wafa ki had se Guzar Gaya urdu poetry


تیری غفلتوں کو خبر کہاں

میرے حالِ دِل پہ نظر کہاں 

تُو جفا کی حد میں نہ آسکا

میں وفا کی حد سے گُزر گیا

0

Hijar Wisal urdu Poetry

Hijar Wisal urdu Poetry


مجھے ایسا لطف عطا کیا، جو ہجر تھا نہ وصال تھا

مرے موسموں کے مزاج داں، تجھے میرا کتنا خیال تھا

Azhar Firagh Poetry Bhala ho unka

Azhar Firagh Poetry Bhala ho unka


ٹھہرنا بھی مرا جانا شمار ہونے لگا 
پڑے پڑے میں پرانا  شمار ہونے لگا

وہ سنگ جس کو حقارت سے رات بھر دیکھا
سحر ہوئی تو سرھانا شمار ہونے  لگا

پھر ایسے ہاتھ سے مانوس ہو گئی تسبیح 
گنے بغیر بھی دانہ شمار ہونے  لگا

بہت سے سانپ تھے اس غار کے دہانے پر
دل اس لئے بھی خزانہ شمار ہونے لگا

ہجوم سارا رہا کر دیا گیا لیکن 
مرا ہی شور مچانا شمار ہونے لگا

بھلا ہو انکا جو مجھکو ترا سمجھتے ہیں
مرا بھی کوئی ٹھکانہ شمار ہونے لگا

اظہر فراغ

0

Din ko mismar huwy Sad Poetry

Din ko mismar huwy Sad Poetry


دن  کو  مسمار  ہوئے  رات  کو  تعمیر  ہوئے

خواب ہی خواب فقط روح کی جاگیر ہوئے

عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق ساده رہا

جانے کیا لفظ تھےجو ہم سے نہ تحریر ہوئے


0

Tuj se bichrengy to mar jayngy

Tuj se bichrengy to mar jayngy



اب وہ کسی اور سے کہتے ہونگے 

تجھ سے بچھڑینگے تو مرجائینگے


0

Nigah e Yar poetry Hasrat Mohani

Nigah e Yar poetry Hasrat Mohani


نگاہ یار جسے آشنائے راز کرے
وہ اپنی خوبی قسمت پہ کیوں نہ ناز کرے

دلوں کو فکر دوعالم سے کر دیا آزاد
ترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے

خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

ترے ستم سے میں خوش ہوں کہ غالباً یوں بھی
مجھے وہ شامل ارباب امتیاز کرے

غم جہاں سے جسے ہو فراغ کی خواہش
وہ ان کے درد محبت سے ساز باز کرے

امیدوار ہیں ہر سمت عاشقوں کے گروہ
تری نگاہ کو اللہ دل نواز کرے

ترے کرم کا سزاوار تو نہیں حسرتؔ
اب آگے تیری خوشی ہے جو سرفراز کرے

حسرت موہانی
0

too hi tu dikhayi de

too hi tu dikhayi de


آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ دکھائی دے

تو ہی تو ہو روبرو، بس تو ہی  تو دکھائی دے 

 آنکھیں بھی تیرا ذکر ذرنین کمال کرتی ہیں

 آنکھوں کی ہے یہ خواہش بس تو ہی تو دکھائی دے

urdu_poetry


0

Izzat poetry

Izzat poetry


دل غریب ۔۔۔۔۔۔۔۔بتا میں کیا دوں ان کو

عزت بھی محبت بھی نہ راس آئے جن کو

urdu_poetry


0

love poetry

Love Poetry 


پھر کہیں بھی پناہ نہیں ملتی


محبت جب بے پناہ ہو جائے



Phir kaheen bhi panah nahi milti. 

Muhabbat jab be panah ho jaye.

love_poetry_urdu_shayri


0

Ishq poetry

Ishq poetry


ضروری نہیں عشق میں باہوں کا سہارا ملے


کسی کو جی بھر کے محسوس کر لینا بھی محبت ہے

Ishq poetry



0

Funny Urdu Poetry

Funny Urdu Poetry 


ایک تھا راجہ، ایک تھی رانی

الگ تھی کاسٹ، اماں نہیں مانی

funny_urdu_poetry


0

Muhabbat Shayri Romantic poetry Love

 Muhabbat Shayri Romantic poetry Love


لوگ کہتے ہیں نفرت بری چیز ہے _۔
تو محبت نے ہمیں کونسا جھولا جھلایا _


muhabbat shayri urdu poetry romantic

 

0

Romantic Poetry Hijar

 Romantic Poetry Hijar

ڈر گیا ہے جی کچھ ایسا ہجر سے

تم جو پہلو سے اٹھے دل ہل گیا!!

Syeda Aisha zadi
0

Dil Shayri Romantic heart poetry

 Dil Shayri Romantic heart poetry


چہرہ تو مل جاۓ گا ہم سے بھی خوبصورت


پر بات جب دل کی آۓ گی نا ،، تو ہار جاؤ گے


dil_shayri_romantic_poetry


0

Romantic Poetry Shayri Taluq

 Romantic Poetry Shayri Taluq


تجھ سے کچھ اور تعلق بھی ضرور ہے میرا

یہ محبت تو کسی وقت بھی مر سکتی ہے


حیات رائٹس آفیشیل

 

romantic poetry urdu shayri


0

romantic poetry wafa


 رہے گا ساتھ تیرا پیار زندگی بن کر


یہ اور بات میری زندگی وفا نہ کرے

romantic poetry wafa


 
Copyright © Urdu Poetry