‫جسم کو قطرۂ ناپاک سے کیوں جوڑتے ھو‬‏


جسم کو قطرۂ ناپاک سے کیوں جوڑتے ھو روح اچھی ھے...
Tamina Chaudhry 5 July 13:19
‫جسم کو قطرۂ ناپاک سے کیوں جوڑتے ھو

روح اچھی ھے اگر خاک سے کیوں جوڑتے ھو

ھم زمیں کے ہیں زمیں ہی میں رہیں گے دائم

خود کو خوش فہمئ افلاک سے کیوں جوڑتے ھو

یہ جو عظمت ھے یہ انسان کے اخلاق سے ھے

اس کو دولت سے یا املاک سے کیوں جوڑتے ھو

یہ تو وہ چيز ھے کہ حق نے جسے چاہے دی

اپنی ہر سوچ کو ادراک سے کیوں جوڑتے ھو

آنکھ میں شرم نہیں ھے تو بھلا کیسی شرم

شرم کو چادر و پوشاک سے کیوں جوڑتے ھو

عشق تو عشق ھے اور عشق بڑی چيز ھے دوست

اس کو دامن کے کسی چاک سے کیوں جوڑتے ھو

خوشبوۓ برگ _ رخ _ گل سے اگر ہو واقف

میری ہر بات کو خاشاک سے کیوں جوڑتے ھو‬

View Post on Facebook · Edit email settings · Reply to this email to add a comment.

0 comments:

Post a Comment

 
Copyright © Urdu Poetry