Too bhula dega
تِری جبیں پہ لکھا تھا کہ تُو بھلا دے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تُو بھلا دے گا
ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیے
ہر اِک نے مجھ سے کہا تھا کہ تُو بھلا دے گا
ہ تیری آنکھوں پہ حلقے سے پڑ گئے کیسے
مجھے تو تُو نے کہا تھا کہ تُو بھلا دے گا
نکال لایا ہے الزام پھر پُرانے تُو
یہ ہم نے طے بھی کیا تھا کہ تُو بھلا دے گا
کچھ اس لیے بھی کہ اِک تِل تھا تیری آنکھوں میں
مجھے تو تب بھی پتا تھا کہ تُو بھلا دے گا..